۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الہ آباد میں جشن افتتاح ضریح مبارک حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام

حوزہ/ حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس علیہ السلام اور بارگاہ باب الحوائج (ع) کے بانی حجۃ الاسلام علامہ سید کلب عباس رضوی صاحب نے اپنی دعائیہ تقریر میں معزز مہمانوں اور کثیر تعداد میں شریک مومنین کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الہ آباد/ بتاریخ ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰ء بروز اتوار ہندوستان کی ریاست اترپردیش، الہ آباد کے شہرۂ آفاق حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس علیہ السلام میں اراکین بارگاہ باب الحوائج (ع) کی جانب سے عقیلۂ بنی ہاشم جناب زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر مولا ابو الفضل العباس علیہ السلام کی دیدہ زیب ضریح مبارک کا افتتاح کیا گیا۔ 

قاری قرآن استاد حوزہ علمیہ حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی نے تلاوت قرآن سے جشن کا آغاز کیا اس کے بعد شعرائے کرام مولانا سید اعجاز ،جناب ظفر آعظمی، ضمیر بھوپتپوری، دانش لکہنوی اور علی رضا نے بارگاہ باب المراد (ع) میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کر کے سامعین کے قلوب کو موہ لیا۔ 

جشن میں شریک مہمان خصوصی نمایندۂ دفتر ولئ فقیہ (ایران) حجۃ الاسلام آقای سید مہدی موسوی نے علامہ سید کلب عباس کو اس عظيم كام كى مبارك باد پیش کی تقریر میں فضیلت و اہمیت ضریح مبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کے قلوب کو عرفانی معراج عطا کیا۔ اس موقع پر،
علمائے کرام میں حجۃ الاسلام مولانا سید فرید الحسن صاحب (لکہنؤ) حجت الاسلام مولانا محمد صادق صاحب دہلی حجت الاسلام مولانا سيد إعجاز صاحب حجت الاسلام مولانا وصى حيدر صاحب مولانا عرفان حيدر صاحب حجت الاسلام فصيح حيدر صاحب ، حجۃ الاسلام مولانا حسن حیدر صاحب، نے اپنی شرکت سے جشن کو منور فرمایا اور حجۃ الاسلام مولانا سید محمد فصیح صاحب (مظفرنگر) نے اپنی فصیح و بلیغ تقریر سے بہترین سماں باندھا۔ 

جشن کی صدارت کے فرائض آیۃ اللہ حجۃ الاسلام سید حمید الحسن صاحب قبلہ نے فرمائی موصوف نے اپنی صدارتی اور بصیرت افروز تقریر  میں باب الحوائج حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر بہترین روشنی ڈالی اور مومنین کرام کو ضریح مبارک کی زیارت کی ترغیب دلائی۔ 

حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس علیہ السلام اور بارگاہ باب الحوائج (ع) کے بانی حجۃ الاسلام علامہ سید کلب عباس رضوی صاحب نے اپنی دعائیہ تقریر میں معزز مہمانوں اور کثیر تعداد میں شریک مومنین کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

آخر میں آیۃ اللہ حجۃ الاسلام مولانا سید حمید الحسن صاحب کے دست مبارک سے تمام مومنین کی موجودگی اور صلوات کے سایے میں ضریح مبارک کا افتتاح کیا گیا ساتھ ہی حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی نے اپنی دلنشین آواز سے مولا عباس علیہ السلام کی خصوصی زیارت کی قرائت سے بین الحرمین کا سماں پیدا کردیا۔ جشن کے اختتام پر مومنین کے لئے نذر مولا کا اہتمام کیا گیا۔ نظامت کے فرائض جناب نجیب الہ آبادی نے انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .